ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / جھارکھنڈمیں 10ویں،12ویں جماعت کے لیے 21دسمبر سے کھلیں گے اسکول اور میڈیکل کالج 

جھارکھنڈمیں 10ویں،12ویں جماعت کے لیے 21دسمبر سے کھلیں گے اسکول اور میڈیکل کالج 

Fri, 18 Dec 2020 22:04:26    S.O. News Service

جھارکھنڈ،18 /دسمبر(آئی این ایس انڈیا) جھارکھنڈ کی حکومت نے میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں اور نرسنگ اداروں میں دوبارہ کلاس شروع کرنے کے علاوہ 21 دسمبر سے 10 ویں اور 12 ویں کلاس کے طلباء کے لئے کنٹینمنٹ زون کے باہر اسکولوں کو دوبارہ کھولنے کی منظوری دے دی ہے۔

چیف سکریٹری سکھدیو سنگھ کی طرف سے جاری کردہ کوویڈ 19 کی ہدایات کے مطابق سوئمنگ پول، تفریحی پارکس، جلوس، کھیلوں کے مقابلے، کوچنگ اور دیگر تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

دسویں اور بارہویں جماعت کے طلبا کو اسکول جانے کے لئے والدین کی اجازت ضروری ہوگی۔ نیز آن لائن کلاسز جاری رہیں گی۔

حکم نامے کے مطابق میڈیکل اور ڈینٹل کالجز اور نرسنگ اسکولوں میں بھی 21 دسمبر سے کلاسز کا آغاز ہوگا۔ تمام تعلیمی ادارے وزارت تعلیم اور یو جی سی کے جاری کردہ ہدایات پر عمل کریں گے۔


Share: